ہلیال:14/ دسمبر(ایس اؤنیوز)پریش میستا کی موت افسوس ناک اور دکھ والی بات ہے، اس کی موت کی مکمل جانچ کرتےہوئے فوری طورپر خاطیوں پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کے ڈی سی سی بینک کے صدر اور ودھان پریشد کے رکن ایس ایل گھوٹنیکر نے مہلوک میستا کے خاندان میں سے ایک فرد کو کے ڈی سی سی بینک میں ملازمت کا موقع فراہم کرنے کی بات کہی ہے۔
ہلیال میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ پریش کا خاندان کسی بھی پارٹی سے منسلک نہیں کی اطلاع اخبارات کے ذریعے پتہ چلی ہے، ہم بھی اس کے دکھ میں خاندان والوں کے ساتھ شامل ہیں، کے ڈی سی سی بینک اورذاتی طورپر اس کے خاندان کاتعاون کرتے ہوئے انہیں دلاسہ دیاجائے گا۔ بینک کی انتظامیہ کمیٹی کے تمام ممبران کے تعاون سے ان کے خاندان کے ایک فرد کو بینک میں روزگار دینے کا فیصلہ لیا جائے گا۔
اپنے ایک فرد کی موت کے بعد خاندان والے رنج و غم میں مبتلا ہیں ہرایک کو چاہئے کہ ان کا ساتھ دیں ، اس کے بجائے مہلوک نوجوان کے نام پر سیاست نہ کرنا ٹھیک نہیں ہونےکی بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیتے ہوئے پرامن احتجاج کریں۔ کچھ نوجوان مشتعل ہوکر بلی کا بکرا بنتے ہیں اور بے کار میں مشکلات میں پھنس جاتے ہیں۔ انہوں نےنوجوانوں سےمشتعل نہ ہونےکی اپیل کی۔ اس موقع پر اے پی ایم سی کے سابق صدر انیل چوان، بلدیہ ممبر مالا ، آر ایس ارسنگیری ، پرمود پاٹل موجود تھے۔